چینی سرمایہ کار عالمی معیشت میں بھرپور کردار ادا کررہے ہیں

254چینی کمپنیوں نے غیر ممالک میں 31.2ارب ڈالر کے ٹیکس ادا کئے کمپنیوں نے غیر ملکیوں کو ایک لاکھ تیئس ہزار ملازمتیں فراہم کیں ، یو این ڈی پی

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 13:49

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) چینی سرمایہ کار بین الاقوامی معیشت کی ترقی کیلئے بھر پور کردار ادا کررہے ہیں ،254چینی کمپنیاں جن میں سے 36فیصد سرکاری ہیں ،غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں پیشرفت کررہی ہیں ، ان چینی کمپنیوں نے غیر ممالک میں 31.2ارب ڈالر کے ٹیکس ادا کئے ہیں جوکہ 2014ء کے مقابلے میں 62.9فیصد زیادہ ہیں ، ان کمپنیوں نے 2015ء میں غیر ممالک میں وہاں کے شہریوں کو 1.23ملین ملازمتیں فراہم کی ہیں جو کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں 392000زیادہ ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ اعدادو شمار چین اور اقوام متحدہ کی کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی ) کی ایک رپورٹ میں ظاہر کئے گئے ہیں ، وہ حال ہی میں شائع ہوئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق یہ چینی کمپنیاں ایک بہتر کارکردگی کی بنیاد پر ہر سال زیادہ منافع حاصل کر رہی ہیں ، یو این ڈی پی کے نائب منتظم ژو ہاؤ لیانگ کا کہنا ہے کہ رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت اور چینی کمپنیاں ترقی کے نائب مدارج طے کررہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :