بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ 70سال میں سب سے بڑا جھوٹ ہے،بھارت سرجیکل اسٹرائیک کا ایک بھی ثبوت نہیں دے سکا،وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں بھرپور انداز میں کشمیر کا مقدمہ لڑا،کشمیر کبھی بھارت کا حصہ تھا ہی نہیں اور نہ حصہ بنے گا،آزادکشمیر کا ہر شہری بلاتنخواہ پاکستان کا سپاہی ہے، وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کی پریس کانفرنس

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 13:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ 70سال میں سب سے بڑا جھوٹ ہے،بھارت سرجیکل اسٹرائیک کا ایک بھی ثبوت نہیں دے سکا،وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ میں بھرپور انداز میں کشمیر کا مقدمہ لڑا،کشمیر کبھی بھارت کا حصہ تھا ہی نہیں اور نہ حصہ بنے گا،آزادکشمیر کا ہر شہری بلاتنخواہ پاکستان کا سپاہی ہے۔

ہفتہ کو وہ یہاں نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ 70سال میں سب سے بڑا جھوٹ ہے،بھارت سرجیکل اسٹرائیک کا ایک بھی ثبوت نہیں دے سکا،وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ میں بھرپور انداز میں کشمیر کا مقدمہ لڑا،کشمیر کبھی بھارت کا حصہ تھا ہی نہیں اور نہ حصہ بنے گا،آزادکشمیر کا ہر شہری بلاتنخواہ پاکستان کا سپاہی ہے،وزیراعظم نوازشریف نے امن اور مذاکرات کی بات کی،ملکی دفاع کیلئے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے ہیں مگر ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں،بھارتی فوجی کشمیر میں انتہائی تنگ اور ذہنی تناؤ کا شکار ہیں،بھارت سمیت کئی ملک اقتصادی راہداری کو ناکام بنانا چاہتے ہیں،تمام جماعتوں سے اپیل ہے کہ موجودہ صورتحال میں یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ اگر رائے ونڈ جانے والا جلوس واہگہ بارڈر کی طرف جاتا تو پاکستانی عوام کے حوصلے بڑھ جاتے،اشفاق مجید اور برہان وانی تحریک آزادی کشمیر کے نامور ہیرو ہیں،کشمیر میں جاری تحریک منزل مقصود پر پہنچ کر ہی دم لے گی،بھمبر سے خنجراب تک پہاڑ پاکستان کی فصیل ہیں۔