Live Updates

جسٹس پارٹی کانواز شریف کو فرعون کہنے پر عمران خان کو ہتک عزت کا نوٹس

عمران خان نے3روز میں قوم سے معافی نہ مانگی توقانونی چارہ جوئی کی جائے گئی، منصف اعوان

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 13:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء ) رائیونڈ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کو فرعون کہنے پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو قانونی نوٹس بھیجا گیا ۔ جسٹس پارٹی کے منصف اعوان کی جانب سے عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوایا گیا ۔

(جاری ہے)

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے نواز شریف کو فرعون کہہ کر 20 کروڑ عوام کی توہین کی ہے۔

اگر انہوں نے 3روز میں قوم سے معافی نہ مانگی توقانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے رائیونڈ میں جلسہ عام کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، انہوں نے مزید جلسے نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم کو احتساب کے لئے خود کو پیش کرنے کے لئے محرم تک کی ڈیڈ لائن دی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :