Live Updates

رائیونڈ مارچ میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، عمران خان

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 13:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ رائیونڈ مارچ میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ‘ پورے پاکستان سے لوگ شریک ہوئے،اداروں کے سربراہوں کو نوازشریف کی کرپشن کے خلاف اٹھنا چاہیے۔ہفتہ کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ رائے ونڈ مارچ میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

رائے ونڈ مارچ میں پورے پاکستان سے لوگ شریک ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ خصوصی طور پر خواتین کا شکریہ ادار کرنا چاہتا ہوں،خواتین ” را “ کے حملوں کی افواہوں کے باوجود شریک ہوئیں،خواتین نے گرم موسم میں 5گھنٹے انتظار کیا اور فخر ہے پی ٹی آئی شریف برادران کیخلاف رائے ونڈ میں کھڑی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اداروں کے سربراہوں کو نوازشریف کی کرپشن کے خلاف اٹھنا چاہیے،اگر ادارے حرکت میں نہ آئے اسلام آباد میں رائے ونڈ سے بڑا جلسہ ہوگا،اسلام آباد میں رائے ونڈ سے بڑا جلسہ احتساب کا مطالبہ کرے گا۔عمران خان نے کہا کہ رائے ونڈ مارچ کی کوریج پر میڈیا کا خصوصی شکریہ اداکرتا ہوں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :