بلوچستان ،مچھ میں نیشنل ہائی وے پر مسافر وین کے کھائی میں گر نے سے خواتین سمیت 3 افرد جاں بحق ، 8 زخمی

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 13:47

مچھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) بلوچستان کے علاقے مچھ کے قریب نیشنل ہائی وے پر مسافر وین کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 3 افرد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے، زخمیوں میں 3 کی حالت تشویش ناک ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نیشنل ہائی وے پر مسافر بس کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں افراد کی لاشوں اور زخمیو ں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ہسپتال ذرائع کے مطاق زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ذ رائع کے مطابق مسافر وین کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :