دنیا کی کوئی طاقت سی پیک کی ترقی و خوشحالی کو نہیں روک سکتی، شہباز شریف

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 13:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) وزیر اعلٰی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت سی پیک کی ترقی و خوشحالی کو نہیں روک سکتی، پاکستان اور چین عالمی امور، امن پسندی اور باہمی احترام کے حوالے سے یکساں موقف رکھتے ہیں۔عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن کی 67 ویں سالگرہ کے موقع پر وزیر اعلٰی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت سی پیک کے تحت تیز رفتار ترقی و خوشحالی کو نہیں روک سکتی۔

ان کا کہنا تھا پاک چین دوستی کو دنیا میں ایک مثال کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ایوان وزیر اعلٰی لاہور سے جاری پیغام میں عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن کی67 ویں سالگرہ پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چین کے صدر،وزیراعظم اور عوام کو مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے عوامی جمہوریہ چین کو سب سے پہلے آزاد و خودمختار ملک کی حیثیت سے تسلیم کیا۔

چین محنت شاقہ کے بل بوتے پر نہایت مختصر عرصے میں دفاعی قوت بن کر ابھرا ہے ، جس کا کریڈٹ بلاشبہ چینی قیادت کو جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا پاکستان اور چین عالمی امور، امن پسندی اور باہمی احترام کے حوالے سے یکساں موقف رکھتے ہیں۔ تاہم دنیا کی کوئی طاقت سی پیک کے تحت تیز رفتار ترقی و خوشحالی کو نہیں روک سکتی ، یہ عظیم سفر تیزی سے جاری رہے گا اور آگے بڑھتا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :