وزیر اعظم کاعوامی جمہوریہ چین کے قومی دن کے موقع پرچینی حکومت اورعوام کیلئے نیک خواہشات کاا ظہار

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 13:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن کے موقع پر چینی حکومت اورعوام کیلئے نیک خواہشات کاا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین مضبوط تعلقات باہمی اعتماد کے عکاس ہیں،اقتصادی راہداری سٹریٹجک شرکت داری نئی بلندیوں تک جائے گی، اقتصادی راہداری سے دونوں ملکوں کی دوستی کے نئے باب کا آغاز ہو گا ،پر امید ہوں کہ مستقبل میں ہمارا تعاون مزید مضبوط ہو گا۔

عوامی جمہوریہ چین کی 67 ویں سالگرہ کے موقع پر چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ کے نام مبارکباد کے خط میں و زیر اعظم محمد نواز شریف نے چین کے قومی دن پر حکومت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مضبوط تعلقات باہمی اعتماد کے عکاس ہیں ‘ اقتصادی راہداری سٹریٹجک شرکت داری نئی بلندیوں تک جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پر امن بقائے باہمی اور مشترکہ اقدار کے فروغ کے تحفظ کیلئے ہم ایک ہیں۔

اقتصادی راہداری سے دونوں ملکوں کی دوستی کے نئے باب کا آغاز ہو گا اور اقتصادی راہداری سے سٹریٹجک شراکت داری نئے بلندیوں تک جائے گی۔ راہداری منصوبہ خطے میں ترقی ‘ استحکام او رخوشحالی کا پیش خیمہ ہو گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پر امید ہوں کہ مستقبل میں ہمارا تعاون مزید مضبوط ہو گا۔

متعلقہ عنوان :