دبئی ریور لینڈ ، لیگو لینڈ 31اکتوبر کو شہریوں کے لیے کھول دیا جائے گا:دبئی پارکس اینڈ ریزارٹس

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 13:44

دبئی ریور لینڈ ، لیگو لینڈ 31اکتوبر کو شہریوں کے لیے کھول دیا جائے گا:دبئی ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔1اکتوبر 2016ء): عرب ممالک میں بنائے جانے والے پہلے بڑے تھیم پارک میں ریور لینڈ اور لیگو لینڈ کو شہریوں کے لیے 31اکتوبرتک کھول دیا جائے گا۔ دبئی ریزارٹس اینڈ پارکس انتظامیہ کا کہناہے کہ بالی ووڈ پارک، لاپیتا ہوٹل کو 15نومبر تک کھول دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جبکہ موشن گیٹ 16دسمبر تک شہریوں کے لیے کھل جائے گا۔ لیگو لینڈ کی ٹکٹس 4اکتوبر سے بکنا شروع ہو جائیں گی۔ لیگولینڈ کی ٹکٹس ان ویب سائیٹس سے بھی خریدی جا سکتی ہیں جن میں www.dubaiparksandresorts.com اور www.legoland.ae, جبکہ بالی وود پارک ، لیگولینڈ واٹر پارک اور موشن گیٹ کی ٹکٹس متعلقہ کاؤنٹرز سے ہی مل سکتیں ہیں۔