کوٹلی پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چور دو بھائیوں پر مشتمل گینگ گرفتار ،دس چوری کے موٹر سا ئیکل برآمد ،مقد مہ درج

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 13:37

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) کوٹلی پولیس کی کاروائی موٹر سائیکل چور دو بھائیوں پر مشتمل گینگ گرفتار دس چوری کے موٹر سا ئیکل برآمد مقد مہ درج تفصیلات کے مطا بق گذشتہ کچھ عرصہ سے کو ٹلی شہر سے موٹر سائیکل چوری کی وراداتیں ہورہی تھی جو پولیس کے لیے سر درد بنی ہوئی تھی ایس پی کو ٹلی چوہدری منیر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کو ٹلی چوہدری شہزاداس گینگ کو ٹریس کرنے کے لیے اے ایس آئی مہتاب اسلم تفتیشی افسر محمد جمیل ڈی ایف سی ابرار مرزا ، رفاقت حسین،رزاق،صفدرصادق،سفیان راجہ،نایاب،بوستان چوہدری، فخر الاسلام،ثاقب شاہ،عابد شاہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جس نے کمال مہارت سے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور دو سگے بھائیوں مبشر جاوید اور راشد محمود ساکنان قلہ ٹاھلیان پلندری کو گر فتار کر کے ان کی نشاندئی پر چھاپے مار کر دس موٹر سائیکل جو کے کو ٹلی سے چوری ہوئے تھے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف APC/381Aکے تحت مقدمہ درج کر کے تھانہ بند کر کے تفتیش شروع کر دی واضع رہے کے ایس ایچ او تھا نہ کو ٹلی نے کچھ عر صہ قبل بھی دو امختلف گروہ پہلے گرفتار کیے تھے جن کے قبضہ سے چودہ موٹر سائیکل بر آمد کیے تھے عوام علاقہ نے پو لیس کی اس کاروائی کو سرہتے ہو ئے کہا ہے کے پوری کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے اور ایس ایچ او تھانہ چوہدری شہزاد نے اندھے قتل سمیت دہشت گردوں اور را کے ایجنٹوں کو بھی گرفتار کر کے کو ٹلی کو تباہی سے بچا یا تھا ۔

متعلقہ عنوان :