بھارت نے اڑی حملے کی تحقیقات کے لیے بریگیڈ کمانڈر کو عہدے سے ہٹا دیا، کر نل یشپال اڑی سیکٹر کے بریگیڈ کمانڈرمقرر

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 13:36

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) اڑی واقعہ بھارت کے اپنے ہی گلے پڑ گیا ،بھارتی فوج نے اڑی سیکٹر میں تعینات بریگیڈ کمانڈر کو عہدے سے ہٹا کر تحقیقات شروع کر دیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق پاکستان پر بغیر تحقیقات کے اڑی حملے کا الزام لگانے والے بھارت نے جب اڑی حملے کی تحقیقات شروع کیں تو اپنے ہی بریگیڈ کمانڈر کو ہٹانا پڑ گیا ۔اڑی سیکٹر میں تعینات بھارتی بریگیڈ کمانڈر کو عہدے سے ہٹا کر اس سے تحقیقات شرو ع کردی گئی ہے۔ بریگیڈ کمانڈر کو اڑی واقعے کی انکوائری مکمل ہونے تک ہٹا یا گیا ہے اور ان کی جگہ کر نل یشپال کو اڑی سیکٹر کا بریگیڈ کمانڈر لگا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :