پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دلوانے کیلئے امریکہ میں بھارتی لابی سرگرم

گزشتہ کئی روز سے چلائی جانے والی آن لائن پٹیشن پر ایک لاکھ افراد کے دستخط کروانے کادعویٰ

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 13:35

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دلوانے کیلئے امریکہ میں بھارتی لابی سرگرم ہوگئی ہے،آن لائن پٹیشن پر ایک لاکھ سے زائد افراد کے دستخط کروانے کا بھی دعویٰ کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیاکے مطابق پاکستان کو دہشتگردی کو فروغ دینے والا ملک قرار دے کر پابندی لگائی جائے،اس حوالے سے آن لائن مہم کئی روز سے چلائی جارہی ہے،21ستمبر سے شروع کی جانیوالی آن لائن پٹیشن پر ایک لاکھ افراد کے دستخط کرنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں پیدا ہونے والی دہشتگردی سے متاثر امریکہ،بھارت اور دوسرے کئی ممالک کے لوگوں کیلئے یہ اہم پٹیشن ہے۔