بھارتی افوج نے مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر رکھی ہے ، شاہ غلام قادر

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 13:18

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء ) سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی ومرکزی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ بھارت اور بھارتی افوج نے مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر رکھی ہے اور گزشتہ سات دہائیوں سے جاری جدوجہد آزادی سے طاقت سے دبانے کیلئے مسلمانان کشمیر کا قتل عام شروع کیا ہوا ہے طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو زیادہ دیر تک نہیں دبایا جا سکتا بھارت کی دہشت اور بربریت اور ڈھائے جانے والے مظالم کشمیریوں کے دلوں سے جذبہ آزادی کو کسی طور ختم نہیں کر سکتی ۔

(جاری ہے)

پریس کلب ہٹیاں بالا کے وفد سے بات چیت کر تے انہوں نے کہا کہ اڑی کا واقعہ بھارت سرکار کا ٹوپی ڈرامہ ہے جسے مقبوضہ وادی میں جاری ظلم و ستم سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے رچایا گیا ہے بھارت کا سیکولر ازم ایک ڈھونگ ہے بھارت کے چہرے پر سے نقاب اتر چکا ہے بھارت سرکار نے اڑی کا ٹوپی رچا کر مقبوضہ وادی سے عالمی توجہ ہٹانے کی بھونڈی سازش کی ہے جس کی ہم زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ حق خود ارادیت کے حصول ،بھارتی وحشت اور بربریت کے خاتمے،مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے افواج پاکستان اور کشمیری مسلمانوں کے پشت بان ہیں خطہ آزاد کشمیر بھارت اور بھارتی افواج کا قبرستان ثابت ہو گا مسلم لیگ (ن) ہی تحریک آزادی کشمیر کی نگہبان ہے انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) ہی تحریک آزادی کو منتقی انجام تک بھی پہنچائے گی مسلم لیگ (ن)سے وابستہ کشمیر کا بچہ بچہ پاک افواج کانہ صرف پشت بان ہے بلکہ تحریک آزادی کشمیر کا ہراول دستہ بھی ہے بیس کروڑ عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو چکے ہیں مودی سرکار کو کشمیر پر تسلط قائم نہیں رکھنے دیں گے بھارت کے اندر پاکستان زندہ باد کے نعرے اور مقبوضہ وادی کے چپے چپے میں پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کی بہار ہے پاک چین دوستی کے عظیم سی پیک منصوبے کی بدولت پاکستان حقیقی ایشین ٹائیگربن کر ابھرے گا مسلم لیگ ن کی حکومت کے قیام کے بعد ملکی معیشت کا پہیہ تیزی سے آگے کی جانب گھوم رہا ہے یہی وجہ ہے کہ آزاد کشمیر کے باشعور عوام نے بھی اسی تعمیر و ترقی سے متاثر ہو کر میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اظہار اعتماد کیا اور آزادکشمیر میں بھی مسلم لیگ ن کو بھاری مینڈیٹ دیا تا کہ آزاد کشمیر کو بھی تعمیر وترقی کے قومی دھارے میں شامل کیا جاسکے انہوں نے کہا مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر میں کرپشن فری سوسائیٹی کا قیام چاہتی ہے تا کہ آزاد کشمیر میں حقیقی تعمیر و ترقی ،میرٹ کی بالا دستی کے قیام ممکن ہو سکے اور بیس کیمپ کو مضطوط کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر میں بھرپور کردار ادا کیا جا سکے انہوں نے کہا آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت میا ن نواز شریف کی قیادت میں حقیقی تعمیر وترقی کے نئے منصوبے شروع کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے عوام کو تعمیر و ترقی کی نئی جہتوں سے روشناس کرائے گی شاہ غلام قادر نے کہا کہ کہ آزاد کشمیر کو اللہ پاک نے بہت پوٹینشل دیا ہے انہوں نے کہا پہلے سال کا ترقیاتی بجٹ واٹر سکیمز اور سڑکوں کی تعمیر پر خرچ کیا جائے گا پانچ سال پورے کریں گے اور عوام کا ہر مسئلہ حل ہو گا ریاست میں حقیقی طور پر انصاف اور قانون قائم کرنا چاہتے ہیں آزاد کشمیر بھر میں ہسپتالوں ،سڑکوں ،سکولوں اور دیگر اداروں کی حالت خراب ہے انشاء اللہ سب کو ٹھیک کریں گے تانکہ عوام تبدیلی محسوس کریں آزاد کشمیر کے ہسپتالوں اور سڑکوں کی حالت کو ٹھیک کیا جائے پاکستان میں بعض لوگ انتشار پیدا کر رہے ہیں انھیں منہ کی کھانی پڑے گی انشاء اللہ کارکردگی کی بناء پر 2018ء میں ن لیگ ایک بار پھر برسراقتدار آئے گی اور پھر نواز شریف وزیراعظم ہوں گے حلقہ انتخاب کے عوام کا شکر گذار ہوں جنہوں نے ووٹ دے کر کامیاب بنایا اس وقت 43فیصد لوگ صاف پانی سے محروم ہیں انھیں بھی صاف پانی کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہے لوگوں نے ہمیں ووٹ پیپلز پارٹی کی کرپشن ،لاقانونیت ،میرٹ کی پامالی کی وجہ سے دیے ہیں اگر ہم نے بھی درست کام نہیں کیے تو ہمارا حشر بھی ان سے برا ہو گا جن حکمرانوں نے غریبوں اور حق داروں پر شفقت نہیں کی وہ زلیل و رسوا ہوئے پیپلز پارٹی کے دور میں اربوں روپے کی خرابیاں پیدا کی ہیں انھیں درست کرنے میں ٹائم لگے گا ،کہ تحریک آزاد ی کشمیر اس وقت نازک مراحلہ میں داخل ہو چکی ہے بھارتی درندہ صفت فوج مقبوضہ کشمیر کے اندر قتل و غارت گری اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر کے مظلوم کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے گذشتہ چار عشروں سے مقبوضہ کشمیر کے اندر نافذ کرفیو سے بے بس مظلوم کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے مسلم لیگ ن کی نو منتخب حکومت آزاد کشمیر میں عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی اور مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار اداء کرے گی میرٹ کی بالا دستی، عوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنے اور عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچائے گی شاہ غلام قادر نے کہا کہ مسلح افواج پاکستان نہ صرف ملکی جغرافیائی سرحدوں کی نگہبانی کر رہی ہیں بلکہ وطن عزیزکو ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرنے والے سی پیک منصوبے کی بھی نگہبان ہے۔

متعلقہ عنوان :