شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے جھٹکے ، ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 5۔5 ریکارڈ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 1 اکتوبر 2016 13:18

شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے جھٹکے ، ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 5۔5 ریکارڈ

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اکتوبر2016ء):اسلام آباد سمیت پشاور ،سوات اورگردو نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، چلاس، بٹگرام ، ایبٹ آباد ، گلگت ،نیلم آزادی کشمیر، غذر ، مانسہرہ ، اسکردو،پشاور ، سوات اور شانگلہ اور دیگر شمالی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

زلزلے کے جھٹکے 15 سے 20 سیکنڈز تک محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کئی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز شمالی علاقہ پٹن میں تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔