دبئی: آر ٹی اے نے دبئی میٹرو میں 3ڈی پرنٹڈ ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 13:15

دبئی: آر ٹی اے نے دبئی میٹرو میں 3ڈی پرنٹڈ ٹیکنالوجی کا استعمال شروع ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔1اکتوبر 2016ء): دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے ) نے دبئی میٹرو میں جدید 3ڈی پرنٹر ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیاہے ۔ آر ٹی اے نے 3ڈی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دبئی میٹرو کے سب سسٹم ٹکٹ وینڈرنگ مشین ، ٹکٹ گیٹ اور متعدد جگہوں پر 3ڈی ٹیکنالوجی سے بنی اشیاء نصب کر دیں ہیں۔آرٹی اے کی ریل ایجنسی کے سی ای او عبدالمحسن ابراہیم یونس کا کہناتھا کہ آر ٹی اے شروع سے ہی جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کی کوششوں میں مصروف ِ عمل ہے ۔

(جاری ہے)

جیسے ہی نئی ٹیکنالوجی آتی ہے اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے کام شروع ہو جاتا ہے ۔ 3ڈی ٹیکنالوجی مستقبل میں بہت زیادہ اہمیت اختیار کریگی ۔ اس سے ہر طرح کا فائدہ اٹھایا جا سکتاہے ۔ گزشتہ روز دبئی میں 3ڈی ٹیکنالوجی لیبارٹری کے لئے لائسنس جاری کر دیا گیاہے ۔ نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے کم وقت میں زیادہ اشیاء بنائی جاسکتیں ہیں۔ 3ڈی ٹیکنالوجی سے مختلف اشیاء کی بناوٹ پر کم خرچہ آتا ہے ۔ اس کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ اشیاء بنائے جانے کے بعد استعمال شدہ میٹریل دوبارہ استعمال کے قابل ہو سکتاہے ۔ آرٹی اے اس ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے فائدہ اٹھانے کے لیے کوشاں رہے گی۔