اسلام آباد سمیت پشاور ، سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 1 اکتوبر 2016 13:10

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اکتوبر2016ء) : اسلام آباد سمیت پشاور ،سوات اورگردو نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، چلاس، بٹگرام ، ایبٹ آباد ، گلگت ،نیلم آزادی کشمیر، غذر ، مانسہرہ ، اسکردو،پشاور ، سوات اور شانگلہ کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

زلزلے کے جھٹکے 15 سے 20 سیکنڈز تک محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے البتہ زلزلے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ جبکہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت سے متعلق بھی تاحال معلوم نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :