قتل کیس،عدالت نے ایک بھائی کو سزائے موت اور دوسرے کو عمر قید کی سزا سنا دی

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 13:09

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) ایڈیشنل سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ حافظ رضوان عزیز کی عدالت میں قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا،ایک بھائی کو سزائے موت جبکہ دوسرے کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

(جاری ہے)

غضنفر رفیق نے گزشتہ سال اپنی بیوی شمائلہ نسیم کا قتل کیا تھا، جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج حافظ رضوان عزیز نے غضنفر رفیق کو پھانسی کی سزا سنائی ،قتل میں ملوث اسکے بھائی عنصر رفیق کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا،جرمانے کی عدم عدائیگی کی صورت میں چھ ماہ مزید قید بڑھادی جائیگی جبکہ انکی ماں یاسمین بی بی کو بری کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :