مقامی کاٹن مارکیٹ میں روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاؤ میں مندی

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 13:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔یکم اکتوبر۔2016ء)مقامی کاٹن مارکیٹ میں جمعہ کوروئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاؤ میں مندی رہی اور یہ بھاؤ بالترتیب 50 روپے اور 54 روپے کم ہو کر 6 ہزار روپے اور 6 ہزار 430 روپے رہ گئے۔ اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاؤ 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 135 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 575 روپے پر بند ہوئے۔

(جاری ہے)

ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی نئی فصل برائے 2016-17ء کی 25 ہزار گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 900 روپے سے 6 ہزار 275 روپے فی من پر بند ہوئے۔ میرپورخاص کی روئی کی 1 ہزار 600 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھاؤ 5 ہزار 900 روپے سے 5 ہزار 950 روپے فی من پر بند ہوئے جبکہ ٹنڈوآدم کی روئی کی 1 ہزار گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 925 روپے سے 6 ہزار روپے فی من رہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی روئی کی 200 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 6 ہزار 275 روپے فی من پر بند ہوئے جبکہ تونسہ شریف، راجن پور اور شہدان لنڈ کی روئی کی فی کس 200 گانٹھوں کے 6 ہزار 250 روپے فی من پر بند ہوئے۔