امریکی ڈالر کی ٹیلی فونک ٹرانسفر اور اوور ڈرافٹ کی قیمت فروخت 104.75 روپے رہی، ٹریژری مینجمنٹ گروپ نیشنل بینک

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 12:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) نیشنل بینک آف پاکستان کے ٹریژری مینجمنٹ گروپ کے مطابق جمعہ کوامریکی ڈالر کی ٹیلی فونک ٹرانسفر اور اوور ڈرافٹ کی قیمت فروخت 104.75 روپے رہی جبکہ ڈالر کی ٹیلی فونک ٹرانسفر، اوور ڈرافٹ/ٹریول چیک کی قیمت خرید بالترتیب 104.55 روپے اور 104.34 روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ ایکسچینج ریٹس کے مطابق برطانوی پاؤنڈ کی ٹیلی فونک ٹرانسفر اور اوور ڈرافٹ کی قیمت فروخت 135.85 روپے اور ٹیلی فونک ٹرانسفر اور اوور ڈرافٹ/ٹریول چیک کی قیمت خرید بالترتیب 135.59 روپے اور 135.31 روپے مقرر کی گئی۔

اسی طرح یورو کی ٹیلی فونک ٹرانسفر اور اوور ڈرافٹ کی قیمت فروخت 117.49 روپے رہی جبکہ ٹیلی فونک ٹرانسفر اور اوور ڈرافٹ/ٹریول چیک کی قیمت خرید بالترتیب 117.26 روپے اور 117.02 روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :