پاکستان کی زیر حراست بھارتی فوجی کی نانی صدمے سے وفات پا گئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 1 اکتوبر 2016 12:59

پاکستان کی زیر حراست بھارتی فوجی کی نانی صدمے سے وفات پا گئیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اکتوبر2016ء) : پاکستان کی زیر حراست 22 سالہ بھارتی فوجی چندو چوہان کی نانی اس کی حراست کی خبر سن کر صدمے سے وفات پا گئیں۔ تفصیلات کے مطابق چندو کا تعلق مہاراشٹرا کی تحصیل ڈوھلے کے ایک گاؤں کا رہائشی ہے۔ مقامی مراٹھی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق چندو چوہان کی پاکستان میں حراست کی خبر سُن کر اس کی نانی لیلا بائی پٹیل وفات پا گئیں۔

(جاری ہے)

چندو کے والدین کی ہلاکت کے بعد چندو کی نانی نے ہی اس کی پرورش کی۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ چندو کی رہائی کے لیے پاکستان کے ساتھ اقدامات کیے جائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چندو کی دیوالی پر شادی ہونے والی تھی، ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے شون کے اہل خانہ سے رابطہ کر کے انہیں چوہان کی رہائی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :