فجیرہ میونسیپلیٹی نے شہریوں کو آن لائن کاروبار شروع کرنے کے لیے لائسنس جاری کرنا شروع کر دیئے

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 12:57

فجیرہ میونسیپلیٹی نے شہریوں کو آن لائن کاروبار شروع کرنے کے لیے  لائسنس ..

فجیرہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔1اکتوبر 2016ء): فجیرہ میونسیپلیٹی حکام نے شہریوں کی سہولت کے لیے گھروں سے بیٹھ کر کاروبار کرنے کے طریقہ کار کے تحت لائسنس جاری کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ فجیرہ کے کراؤن پرنس شیخ محمد بن ہمدان بن محمد الشرقی کی جانب سے جاری کیئے جانے والے حکم نامے کے بعد سے لے کر صرف ریکارڈ مدت میں 17لائسنس جاری کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

فجیرہ میونسپیلٹی حکام کا کہنا ہے کہ جن چیزوں کے لائسنس جاری کیئے گئے ہیں ان میں کھانے پینے کی اشیاء، بیکری کی مصنوعات ، کپڑوں کا کاروبار خوشبویات شامل ہیں ۔ شہری میونسپیلٹی کے دفاتر سے آن لائن کاروبار کا لائسنس حاصل کرکے باقاعدہ طور پر اپنا آن لائن کاروبار شروع کرسکتے ہیں۔ میونسیپلیٹی حکام کا کہناہے کہ لائسنس کا اجراء کا مقصد نوجوانوں کو فارغ رہنے سے بچانا ہے ۔نوجوان مرد و خواتین گھر بیٹھے کر آن لائن کاروبار کر سکتے ہیں۔ اس کے لیئے ضابطہء اخلاق ترتیب دے دیا گیاہے ۔ کاروباری اصولوں کو مدِ نظر رکھ کر لائسنس کا اجراء کیا جا رہا ہے ۔ شہریوں کی کثیر تعداد نے نئے منصوبے کو سراہا ہے ۔