دیپال پور،طلاق کے بعدآشنا کے ساتھ گھر سے بھاگنے و ا لی کو لڑکی کو باپ نے قتل کردیا

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 12:56

دیپال پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) چک موضع فتح پور باپ نے مطلقہ بیٹی کا گلا دباکر قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک موضع فتح پور کے نور احمد کی بیٹی روبینہ کوثر کی شادی دس سال قبل عابد علی سے ہوئی اس چار بچے تھے مگر خاوند نے اس کے مشکوک کردار کی وجہ سے طلاق دے دی جس کے بعد وہ اپنے والدین گھر رہنے لگی اور ایک ماہ قبل وہ اپنے آشنا کے ساتھ فرار ہو گئی تو اس کو پنچائیت کے ذریعے واپس لایا گیا گذشتہ رات وہ سوئی ہوئی تھی کہ اس باپ نے اس کا گلا دباکر قتل کر دیااور فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :