ڈسکہ:دو افراد نے نوکری کا جھانسہ دیکر20سالہ دوشیزہ کوغواکرلیا

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 12:54

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) دو افراد نے نوکری کا جھانسہ دیکر20سالہ دوشیزہ کوغواکرلیا۔تھانہ صدر کے علاقہ بھروکے کلاں کے سلطان محمود کے گھر ملزم گوتھم مسیح اپنے ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ آیا اور ان کی 20سالہ بیٹی (الف) کو اسلام آباد میں نوکری دلوانے کا جھانسہ دیکر ساتھ لے گیا جو واپس نہ آئے اس کے گھروالوں نے کافی تلاش کی۔

(جاری ہے)

گاؤں کے لوگوں نے بتایاکہ ملزمان تمہاری بیٹی کو اغوا کرکے نامعلوم مقام کی طرف لے گئے ہیں پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :