اسلام آباد میں رینجرز اور پولیس کا گرینڈ آپریشن،8 افغانیوں سمیت49 مشتبہ افراد گرفتار

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 12:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) اسلام آباد کے علاقے ترنول میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ گرینڈ سرچ آپریشن کیا آپریشن میں 8 افغانیوں سمیت 49 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا گرفتار مشتبہ افرد کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر اسلام آباد پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے مشترکہ گرینڈ سرچ آپریشن کر کے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم 8 افغان باشندوں سمیت 49 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا حراست میں لئے گئے افراد کے قبضے سے 4 ریپیٹر ، 2 ایس ایم جی ، ایک نائن ایم ایم پستول سمیت 243 گولیاں برآمد کر لی گئیں گرفتار افراد کو تفتیش کے لئے تھانہ ترنول منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :