پاک بھارت کشیدگی انتہائی خطرناک ہے ، تجزیہ کار

غیر ریاستی عناصر دونوں ملکوں کو جنگ میں دھکیل سکتے ہیں ، کامران بخاری

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 12:53

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) دفاعی تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی انتہائی خطرناک ہے کیونکہ غیر ریاستی عناصر دونوں ملکوں کو جنگ کی دلدل میں جھونک سکتے ہیں وائس آف امریکہ کے مطابق تجزیہ کار کامران بخاری نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے دعوؤں پر یقین کرنا آسان کام نہیں ہے کیونکہ دونوں سرجیکل سٹرائیک کے نتاء اور اثرات کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں ہو سکتا ہے نریندر مودی عوامی جذبات کو ٹھنڈا کرنے کے لئے ایک حملہ کیا ہو ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حالیہ کشیدگی خطرناک ہے کیونکہ دونوں ممالک کو غیر ریاستی عناصر جنگ میں دھکیل سکتے ہوں ۔ دریں اثناء سابق پارلیمنٹیرین عابدہ حسین نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے عالمی توجہ ہٹانے کے لئے ہٹ دھرمی اختیار کی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج اور سویلین قیادت ایک ہی پیچ پر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :