مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ44کشمیریوں کو شہیدکیا

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 12:53

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ ستمبر میں 12کم عمر لڑکوں اور ایک خاتون سمیت44بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔ میڈیا رپورٹ کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے آج جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے 11افراد کوایک جعلی مقابلے میں مارا گیا۔

ان شہادتوں کے نتیجے میں 2خواتین بیوہ اور5بچے یتیم ہوئے۔

(جاری ہے)

مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے گزشتہ ماہ پر امن مظاہرین پرپیلٹ گن اور آنسوگیس سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے 5 ہزا ر5 سو24 کشمیری شدیدزخمی ہوئے جبکہ اس عرصے کے دوران1ہزار 35شہریوں جن میں بیشتر نوجوان اور حریت کارکن شامل تھے، کو گرفتار کیاگیا جن میں سے سینکڑوں کے خلاف کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیا گیا۔ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ گھروں میں زبردستی داخل ہو کر کم سے کم2سو84خواتین کی بے حرمتیاں کیں اور7سو82گھروں کو نقصان پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :