اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو دھمکیاں موصول ہونے لگیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 1 اکتوبر 2016 12:43

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو دھمکیاں موصول ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اکتوبر2016ء): اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو دھمکیاں موصول ہونے لگی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ملیحہ لودھی نے بتایا کہ انہیں دھمکیاں موصول ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ ایل او سی پر بھارتی جارحیت کے بعد ملیحہ لودھی نے پاکستان کی پوزیشن عالمی برداری کے سامنے نہایت دلیرانہ انداز میں کلئیر کی اور دنیا کو بتایا کہ بھارت کے پاکستان میں سرجیکل اسٹرئیکس کے دعوے یکسر بھونڈے اور جھوٹ پر مبنی ہیں ، جس پر ملیحہ لودھی کو دھمکیاں موصول ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارت میں موجود پاکستانی ہائی کمشین اور وہاں موجود پاکستانی فنکاروں کو بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔