Live Updates

جلسے میں شرکت کرنے والے افراد اور خصوصی کوریج پر میڈیا کا شکرگزار ہوں۔ عمران خان

کرپشن کے خلاف اداروں کو اٹھنا چاہئیے ، اداروں نے اقدامات نہ کیے تو اسلام آباد میں‌لاہور سے بڑا جلسہ ہو گا جو احتساب کے لیے ہو گا ۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا ٹویٹر پر پیغام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 1 اکتوبر 2016 12:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اکتوبر2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے گذشتہ روز رائے ونڈ پر کیے گئے جلسے سے متعلق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے تمام رکاوٹوں کو عبور کر کے رائے ونڈ مارچ میں شرکت کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں خصوصی طور پر ان خواتین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے را کی جانب سے تخریب کاری کی دھمکی کے باوجود جلسے میں شرکت کی اور 5 گھنٹے تک گرمی اور حبس کا بھی مقابلہ کیا۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف پی ٹی آئی کو رائے ونڈ مارچ میں اس قدر متحد دیکھ کر مجھے بہت فخر محسوس ہوا،

عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ اب عوام کے ٹیکس کے پیسے سے چلنے والے حکومتی اداروں کو چاہئیے کہ وہ نواز شریف کی کرپشن کے خلاف اٹھیں اور کارروائی کریں۔

عمران خان نے اعلان کیا کہ اگر متعلقہ اداروں نے وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی تو اسلام آباد میں محرم الحرام کے بعد لاہور سے بھی بڑا جلسہ ہو گا جو احتساب کا مطالبہ کرے گا۔

عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں جلسے کی خصوصی کوریج کرنے پر الیکٹرانک میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات