دبئی:سکول بس حادثے میں زخمی ہونے والے 38بچے ہسپتال سے ڈسچارج

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 12:34

دبئی:سکول بس حادثے میں زخمی ہونے والے 38بچے ہسپتال سے ڈسچارج

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 1 اکتوبر 2016ء): جمعرات کے روز دنوں دوسکول بسوں کے تصادم میں زخمی ہونے 38 طالب علموں کو ابو ظہبی ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ سکول بس حادثے میں کُل 47بچے زخمی ہوئے تھے ۔ جن میں سے9کو ابتدائی طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جبکہ باقی طالب علموں کو ابوظہبی کے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ حادثے کے بعد مفرق ہسپتال اور شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی ہسپتال کو ہائی الرٹ کیا گیا۔ہسپتال انتظامیہ کا کہناہے کہ تمام طالب علموں کو بہترین طبی امداد فراہم کی گئی ۔ طالب علموں کی دیکھ بھال کے لیے مستعد عملے نے خدمات سرانجام دیں۔