مقبوضہ کشمیر ، یاسین ملک کی بگڑتی ہوئی صحت پر اظہار تشویش

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 12:29

سرینگر۔ یکم اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں تحریک مزاحمت کے چیئرمین بلال صدیقی نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین محمد یٰسین ملک کی بگڑتی ہوئی صحت پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بلا ل صدیقی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مسلسل نظر بندی کے باعث محمد یاسین ملک کی صحت خطرناک حد تک گرچکی ہے جبکہ کٹھ پتلی انتظامیہ انکے علاج میں تساہل برت رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی پولیس محمد یاسین ملک اور دیگر آزادی پسند رہنماؤں کوغیر قانونی طور پر مسلسل نظر بند رکھ کر انہیں انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے ۔ بلا ل صدیقی نے کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تشدد اور جنگ مسائل کا حل نہیں ۔ انہوں نے کہ بھارتی حکمران حقائق تسلیم کر کے کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دیں۔

متعلقہ عنوان :