سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لیمٹڈکو ملک بھر کے 13ریجن میں گیس کے گھریلو کنکشنز کی ارجنٹ فیس کے طور پر 1.66ارب روپے وصول

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 12:27

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے ملک بھر کے 13ریجن میں گیس کے گھریلو کنکشنز کی ارجنٹ فیس کے طور پر 1.66ارب روپے وصول کئے ہیں اور جنوری 2014ء سے لیکر اب تک 54ہزار 487صارفین کو میٹرز فراہم کئے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے حکام نے کہا ہے کہ کمپنی نے ایبٹ آباد ریجن میں 1258، بہاولپور میں 3741، فیصل آباد 8056، گوجرانوالہ میں 4742، گجرات میں 363، اسلام آباد میں 6603 اور لاہور میں 22ہزار 849درخواستوں کی پراسیسنگ کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :