محرم الحرام کے لیے سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 1 اکتوبر 2016 12:26

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اکتوبر2016ء) : خیبر پختونخواہ میں محرم الحرام کے لئے سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او کا کہنا ہے کہ 9 اور 10 محرم الحرام کو شہر مکمل طور پر سیل کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

محرم الحرام میں پولیس کے ساتھ فرنٹئیز کانسٹیبلری (ایف سی) کے اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے۔ انہوںنے بتایا کہ محرم الحرام میں 8 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ جبکہ سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے جلسوں کے راستوں پر 80 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :