اوپیک ڈیل کے بعد خام تیل کی فی بیرل قیمت مزید گرگئی

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 12:19

سنگاپورسٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کی حالیہ ڈیل کے بعد بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل کی فی بیرل قیمت مزید گر گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطانق ڈیل کے تحت تیل کی پیداوار میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ عالمی منڈی میں کھپت سے زیادہ فراہم شدہ تیل کو معمول کی سطح پر لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اوپیک کے رکن ملکوں نے اپنی تیل کی مجموعی پیداوار میں قریب ساڑھے سات لاکھ بیرل یومیہ کی کمی کا فیصلہ کیا تھا۔ اس ڈیل کے تناظر میں ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں تیل کی فی بیرل قیمت میں مزید کمی کا رجحان دیکھا گیا۔

متعلقہ عنوان :