ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھاکا ڈسٹرکٹ جیل کا اچانک دورہ ،معمولی مقدمات میں ملوث 25 ملزمان کی رہائی کے احکامات جاری

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 12:11

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھامحمد عبدالناصرنے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کا اچانک دورہ کیا ۔اس موقع پر معمولی مقدمات میں ملوث 25 اسیران کی فوری رہائی کے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھامحمد عبدالناصر نے خواتین اسیران سے ان کے مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور جووینائل اسیران سے ان کے مسائل کے بارے میں بھی دریافت کیا ۔جیل ہسپتال کی ڈسپنسر ی و غلہ گودام کا وزٹ کیا اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اور تسلی بخش قرار دیا ۔ کچن اسیران میں کھانے کی تیاری کا معائنہ کیا اور صفائی و سیکیورٹی کے انتظامات کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :