پاکستان سے اتنی محبت ہے تو پاکستان چلے جاو۔ شیو سینا نے دبنگ خان کو دھمکی دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 1 اکتوبر 2016 12:07

پاکستان سے اتنی محبت ہے تو پاکستان چلے جاو۔ شیو سینا نے دبنگ خان کو ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اکتوبر2016ء) : پاکستان دشمنی میں اندھے بھارت کے انتہا پسندوں نے اپنے فنکاروں کو بھی نہ چھوڑا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی انتہا پسند جماعت شیو سینا نے بالی وڈ کے دبنگ خان کو بھی دھمکی دے ڈالی۔ شیو سینا کا کہنا تھا کہ اگر سلمان خان کو پاکستان سے اتنی ہی محبت ہے تو انہیں چاہئیے کہ وہ پاکستان چلے جائیں۔

(جاری ہے)

منیشیا کیاندا کا ماننا ہے کہ پاکستان کے حق میں بولنے پر سلمان خان کو سبق سکھانا چاہئیے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز سلمان خان نے پاکستانی فنکاروں کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ فنکار دہشتگرد نہیں ہوتے لہٰذا فنکاروں کو انتہا پسندی اور نفرت کا نشانہ نہ بنایا جائے ۔ سلمان خان کے اس بیان پر بھارتی انتہا پسند بھڑک گئے ہیں اور انہیں پاکستان جانے کا مشورہ دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :