جدہ:کل سے نئی ویزا فیسوں پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا: ڈائریکٹو ریٹ جنرل

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 12:06

جدہ:کل سے نئی ویزا فیسوں پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا: ڈائریکٹو ریٹ جنرل

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔1اکتوبر 2016ء): سعودی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پاسپورٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کل بروز اتوار 2اکتوبر سے سعودی عرب میں نئی ویزا فیسوں پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل : سعودی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پاسپورٹ نے ویزہ فیسوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔ جس پر عملدرآمد یکم محر م سے شروع کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا۔

نئی ویزہ فیسوں کے مطابق
۔پہلی دفعہ ویزا انٹری فیس 2000ریال رکھی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پہلی دفعہ حج کرنے والے افراد سے ویزا فیس وصول نہیں کی جائے گی۔
۔ متعدد دفعہ انٹری کرنے والے افراد کے لئے ویزہ کی فیسیں کچھ اسطرح ہیں۔
۱۔ چھ ماہ کے لیے انٹری کی فیس 3000ریال ۔
۲۔ایک سال کے لیے انٹری ویزہ کی فیس 5000ریال ۔
3۔دو سال کے انٹری ویزہ کی فیس 8000ریال وصول کی جائے گی۔
سعودی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پاسپورٹ نے یہ بھی واضع کیا ہے کہ ٹرانزٹ ویزہ حاصل کرنے والے افراد کو 300ریال ادا کرنا پڑیں گے۔ جبکہ خروج اور دوبارہ انٹری فیس کچھ اسطرح ہیں۔
1۔ تین ماہ متعدد دفعہ سعودی عرب سے باہر جانے یا آنے پر 500ریال جبکہ ہر ماہ اس میں 200ریال کی شرح سے اضافہ ہو جائے گا۔