ملتان،شجاع آباد پولیس نے کم عمر بچوں کی شادی رکوادی

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 12:06

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء ) ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں کم عمر بچوں کی شادی پولیس نے رکواکر بارات واپس بھیج دی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کوٹ گوجرہ کا 8سالہ دولہا صدیق بارات لے کر شجاع آباد علی ٹاؤن پہنچا تھا جہاں اس کا نکاح 10سالہ دلہن اقرا سے ہونا تھا لیکن تھانہ سٹی پولیس کو 2 کم عمر بچوں کی شادی کی اطلاع ملی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر نکاح رکوا دیا۔ دلہا دلہن کی کم عمری کی تصدیق ہونے پر نکاح خواں اللہ بخش نے نکاح پڑھانے سے بھی انکار کردیا۔ پولیس نے شادی کی تقریب روک کر بارات کو واپس بھجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :