ناران اور گردونواح میں 3.3شدت کے زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 12:06

ناران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء ) ناران اور گردونواح میں 3.3شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا کی وادی ناران اور گردنواح میں 3.3شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اورلوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 12کلو میٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی تاہم زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :