فیصل آباد،نوکری سے نکالے جانے پر ملازم ٹینکی پر چڑھ گیا ، مذاکرات کے بعد اتار لیا گیا

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 12:06

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء ) فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا ملازم نوکری سے نکالنے جانے پر احتجاجاْ خودکشی کی دھمکی دیتے ہوئے پانی والی ٹینکی پر چڑھ گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرپشن الزامات کے باعث ایف آئی سی انتظامیہ نے کاشف علی کو نوکری سے نکالنے کے احکامات جاری کئے تاہم جیسے ہی اسے پتہ چلا وہ ہسپتال میں پانی والی ٹینکی پر چڑھ گیا اور خودکشی کی دھمکی دی تاہم ہسپتال کے 2ڈاکٹروں نے اس سے مذاکرات کر کے بحفاظت نیچے اتار لیا۔کاشف علی نے کہا ہے کہ کرپشن الزامات کے تحت دیگر ملازمین کے خلاف بھی انکوائری جاری تھی مگر انتظامیہ نے صرف مجھے ہی نوکری سے نکالا جبکہ دیگر کو بحال رکھا۔

متعلقہ عنوان :