نیشنل ایکشن پلان کے تحت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس ، رینجرز اور حساس اداروں کا مشترکہ سرچ آپریشن

8افغانیوں سمیت 49مشکوک افراد گرفتار ‘بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ‘ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 12:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت اسلام آباد کے تھانہ ترنول کے علاقے میں پولیس ، رینجرز اور حساس اداروں کا مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 8افغانیوں سمیت 49مشکوک افراد گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پولیس رینجرز اور حساس اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 8افغانیوں سمیت 49مشکوک افراد گرفتار کر لیا۔ ایس پی صدر زون ذیشان حیدر کی سربراہی میں سرچ آپریشن کی دوران اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ مشترکہ سرچ آپریشن سرائے خربوزہ ، مدینہ ٹاوٴن ،ڈھوک پراچہ اور ڈھوک عباسی اور اتفاق کالونی میں کیا گیا۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں 6پستول، 3بارہ بور، 4رہیٹر گنز شامل ہیں جبکہ سرچ آپریشن میں 2ٹریپل ٹو رائفلز، 1نائن ایم ایم پستول سمیت سینکڑوں گولیاں اور 2موبائلزبھی برآمد کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لے گئے مشکوک افراد کو مزید پوچھ گچھ کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔