لاہور،شاہدرہ میں ہونیوالے سلنڈر دھماکے کے مزید 7 زخمی دم توڑ گئے‘ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 10ہوگئی

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 12:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء ) لاہور میں شاہدرہ میں ہونیوالے سلنڈر دھماکے کے مزید 7 زخمی دم توڑ گئے،مجموعی تعداد 10ہوگئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چار روز قبل شاہدرہ کے علاقے یوسف پارک میں ایل پی جی کی دکان میں فلنگ کے دوران اچانک زور دار دھماکے سے سلنڈر پھٹ گیا جس سے بچوں اور خواتین سمیت 18افراد زخمی ہو ئے جنہیں طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سات افراد دم توڑ گئے۔ دم توڑنے والوں میں دو سالہ سلمان، چھ سالہ آصفہ، بلال رفیق، تصور، سلیم، سعید اور نوجوان اعجاز شامل ہیں۔ اس سی قبل زاہد، وسیم اور زین دم توڑ گئے تھے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دس ہو گئی جبکہ سات تاحال زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :