امریکہ کا بھارت کے پاکستانی حدود میں سرجیکل اسٹرائیک کے دعوی سے لاعلمی کااظہار

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 12:03

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء ) امریکہ نے بھارت کے پاکستان کی حدود میں سرجیکل اسٹرائیک کے دعوی سے لاعلمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حدود میں بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا علم نہیں، پاک بھارت کشیدہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں ، دونوں ممالک سے پرامن رہنے کی درخواست ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حدود میں بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا علم نہیں۔

مبینہ سرجیکل اسٹرائیک کی تصدیق امریکا کو نہیں پاکستان اور بھارت نے کرنی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں ، دونوں ممالک سے پرامن رہنے کی درخواست ہے۔ پاک بھارت تعلقات میں خلل اور کشیدگی نہیں چاہتے۔ حالیہ صورتحال پر جان کیری بھارتی قیادت سے رابطے میں ہیں۔ بھارتی جارحیت پر پاکستان کے ممکنہ رد عمل کے حوالے سے سوال پر مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ ایٹمی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ میزائل صلاحیتوں اور ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں محتاط رہیں اور یہی پاکستانی حکام کے لیے ہمارا براہ راست پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے لائن آف کنٹرول پائی جانے والی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت سے پر امن رہنے کی اپیل کی ۔

متعلقہ عنوان :