Live Updates

وزیر اعظم کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال ، عمران خان کو لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 1 اکتوبر 2016 12:02

وزیر اعظم کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال ، عمران خان کو لیگل نوٹس بھجوا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اکتوبر2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف کے لیے نازیبا زبان استعمال کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کو لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیگل نوٹس جسٹس پارٹی کے مصنف اعوان نے عمران خان کو بھجوایا۔

(جاری ہے)

مصنف اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کو فرعون کہا۔ انہوں نے وزیر اعظم کو فرعون کہہ کر 20 کروڑ عوام کی توہین کی۔ اور مطالبہ کیا کہ عمران خان 3 دن میں قوم سے معافی مانگیں۔ مصنف اعوان نے مزید کہا کہ اگر عمران خان نے آئندہ 3 روز میں قوم سے معافی نہ مانگی تو قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :