15 اکتوبر سے غیر قانونی انڈین چینلز کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 1 اکتوبر 2016 11:52

15 اکتوبر سے غیر قانونی انڈین چینلز کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اکتوبر2016ء) : وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے چئیر مین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) ابصار عالم کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں چئیر مین پیمرا ابصار عالم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو غیر قانونی ڈی ٹی ایچ کے ذریعے انڈین چینلز کے خلاف کریک ڈاؤن پر بریف کیا۔

(جاری ہے)

ابصار عالم کا کہنا تھا کہ 15 اکتوبر سے غیر قانونی انڈین چینلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

شہباز شریف نے اس ملاقات میں چئیر مین پیمرا ابصار عالم کو پنجاب حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ وزیر اعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ غیر قانونی انڈین چینلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے چئیر مین پیمرا کو یقین دہانی کروائی کہ پنجاب کے بڑے شہروں میں پیمرا کے دفاتر قائم کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :