Live Updates

لاہور : پی ٹی آئی کے جلسے میں شریک ہونے والے اساتذہ اور طلبا کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 1 اکتوبر 2016 11:47

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اکتوبر2016ء) : پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں شریک ہونے والے اساتذہ اور طلبا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کو ناکام بنانے کی بھر پور کوشش کی تھی۔

(جاری ہے)

قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں سرکاری یونیورسٹیز ، کالج اور اسکول کے طلبا کی حاضری یقینی بنانے کا خصوصی ٹاسک سونپا گیا تھا۔ جس کے تحت کسی بھی استاد یا طالبعلم کے غیر حاضر ہونے پر ان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اس سلسلے میں یونیورسٹیز اور دیگر سرکاری تعلیمی اداروں میں خاصی تشویش پائی جاتی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات