ریاض: حکومتی اداروں کو سوشل میڈیا پر نظر رکھنے اور بلاک کرنے کا مکمل حق حاصل ہے: رکن مجلس شورہ

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 11:46

ریاض: حکومتی اداروں کو سوشل میڈیا پر نظر رکھنے اور بلاک کرنے کا مکمل ..

ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔1اکتوبر 2016ء): سعودی مجلس شورہ کونسل کے رکن العسمیری نے مقامی اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومتی اداروں کو سوشل میڈیا ویب سائٹ پر نظر رکھنے اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے پیش نظر بلاک کرنے کا مکمل اختیار ہے ۔ نظر رکھنے کے اس عمل کو شہریوں کی نجی معلومات کی خلاف ورزی نہیں کہا جاسکتا ۔

مملکت کی حفاظت تما م چیزوں سے زیادہ عزیز ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

العسمیری کا کہنا تھا کہ کوئی ایسا طریقہ کار نکالا جائے جس سے سوشل میڈیا پر مملکت کی سکیورٹی کے خلاف کسی بھی سرگرمی کو فوراََ روکا جا سکے۔ متعدد ویب سائٹ مملکت کے خلاف افواہیں پھیلانے کا کام کر رہی ہیں۔افواہیں پھیلانے والی ایسی ویب سائٹس کو لگام ڈالنا ضروری ہے ۔ ان کا مزید کہناتھا کہ کہ ایسی ویب سائٹ کو سائن اور مدد فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بھی متنبع کیا جانا ضروری ہے ۔

ویب سائٹس سے شہریوں اور اداروں کے ڈیٹا کو ہیک کرنے کے کوششیں کی جاتیں ہیں ۔ مجلس شورہ کے اراکین نے سوشل میڈیا کے متعلق بنائے گئے قوانین میں تبدیلیاں کرنے پر زور دیا ہے ۔ پہلے سے موجود قوانین میں نئے تقاضوں کے مطابق تبدیلیاں کرنا انتہائی ضروری ہو گیا ہے ۔