فیس بک اور انٹرنیٹ کے ذریعے دو سو سے زائد خواتین ڈاکٹروں کو بلیک میل کرنے کے مقدمے کی سماعت،،ایک متاثرہ لیڈی ڈاکٹرنے عدالت کے روبرو اپنا بیان قلمبند کرا دیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 1 اکتوبر 2016 11:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) > انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری اعظم نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی حکم پر ن نامی ایک متاثرہ لیڈی ڈاکٹر نے عدالت کے روبرو اپنا بیان قلمبند کرایا۔

(جاری ہے)

متاثرہ لیڈی ڈاکٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم نے فاطمہ جناح میڈیکل کالج میں آ کر خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کیا اور انکوائری کے نام پر اسے ڈرا دھمکا کر پندرہ ہزار روپے ہتھیا لئے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسویسی ایشن کے سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا موبائل ڈیٹا ریکارڈ کا حصہ ہے جبکہ ملزم سے میموری کارڈزاور لیپ ٹاپ بھی برآمد کئے جا چکے ہیں جنہیں پولیس عدالت میں پیش نہیں کر رہی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو دس اکتوبر کوبیانات قلمبند کرانے کے لئے طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :