سائلین کو انصاف کی فوری فراہمی اور عدلیہ کی ایک سو پچاس سالہ تقریبات شایان شان طریقے سے منانے کے لئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کے سیشن ججز کا اجلاس طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 1 اکتوبر 2016 11:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے فلپائن کے دورے سے واپس آتے ہی پنجاب بھعر کی عدلیہ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کا اجلاس طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے پیش نظر لاہو ہائیکورٹ کی سکیورٹی کو سخت کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سیشن ججز کا اجلاس لاہور ہائیکورٹ کے لائبریری ہال میں منعق ہو گا۔اجلاس میں سائلین کو انصاف کی فوری اور بروقت فراہم،،کیس مینجمنٹ پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے علاوہ عدالت عالیہ کی ایک سو پچاس سالہ تقریبات کو شایان شان طریقے سے منانے سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔