لاہور ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طورپر اڑتالیس سنگل،اکیس ڈویژن اور اکتیس خصوصی بنچز تشکیل دے دیے گئے۔

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 1 اکتوبر 2016 11:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری عدالتی روسٹر کے مطابق ہائیکورٹ پرنسپل نشست کے لئے تیرہ ڈویژن اوربتیس سنگل بنچز تشکیل دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اہم مقدمات کے علاوہ گوجرانوالہ,ساہیوال,سرگودھا اور فیصل آباد ڈویڑن سے متعلقہ مقدمات کی سماعت کے لئے تئیس خصوصی بنچز بھی تشکیل دے دئیے گئے ہیں.راولپنڈی کے علاقائی بنچ کے لئےدو ڈویڑن،چار سنگل بنچ ,,,ملتان کے علاقائی بنچ کے لئے آٹھ سنگل اورچار ڈویڑن بنچ تشکیل دیے گئے ہیں۔

ملتان کے علاقائی بنچ میں بینکنگ,فوجداری مقدمات کے علاوہ بہاولپور ڈی جی خان اور ضلع ساہیوال کے مقدمات کی سماعت کے لئے آٹھ خصوصی بنچز تشکیل دئیے گئے ہیں. بہاولپور کےعلاقائی بنچ کے لئےدو ڈویڑن اور چار سنگل بنچز تشکیل دیے گئے ہیں۔ نو تشکیل شدہ بنچز آئندہ ہفتے اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کے علاوہ آئینی پٹیشنز، اندراج مقدمہ،سروسز،فیملی مقدمات اور ضمانتوں کی درخواستوں کی سماعت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :