ستمبر 2016 ء کے دوران 5 لاکھ 63 ہزار ٹن پٹرول فروخت

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 10:58

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) ستمبر 2016 ء کے دوران 5 لاکھ 63 ہزار ٹن پٹرول فروخت ہوا ہے جس میں 4 لاکھ 22 ہزار ٹن درآمدی پٹرول جبکہ مقامی ریفائینریز کا ایک لاکھ 45 ہزار ٹن پٹرول شامل ہے۔

(جاری ہے)

آئیل کمپنیز ایڈوائیزری کونسل (او سی اے سی) کے سی ای او ایم الیاس فاضل نے کہا ہے کہ رواں سال 2016 ء کو دوران سب سے زیادہ پٹرول مئی میں فروخت کیا گیا تھا جس کا حجم 5 لاکھ 66 ہزار ٹن ریکارڈ کی گیا ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں 2 لاکھ 20 ہزار ٹن پٹرول کا سٹاک موجود ہے جو بارہ دن کی قومی طلب کو پورا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جولائی 2016 ء کے دوران 4 لاکھ 84 ہزار 207 ٹن پٹرول کی درآمدات کی گئی ہیں جو سال 2016 ء کے دوران کسی بھی مہینہ میں کی جانے والی سب سے زیادہ درآمدات ہیں۔

متعلقہ عنوان :