رواں مالی سال 2016-17 ء کی پہلی سہ ماہی میں جولائی تا ستمبر کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کی ٹیکس وصولیوں میں 11.6 فیصد کا اضافہ

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 10:58

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) رواں مالی سال 2016-17 ء کی پہلی سہ ماہی میں جولائی تا ستمبر کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کی ٹیکس وصولیوں میں 11.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران ایف بی آر نے 25 ارب روپے کے زائد ٹیکسز وصول کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے غیر حتمی اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا ستمبر کے دوران ٹیکس وصولیوں کا حجم 625 ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 600 ارب روپے کے ٹیکسز وصول کئے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق جولائی 2016 ء کے دوران ٹیکسز کی وصولیوں میں 20 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :